بھارتیہ جنتا پارٹی نے کنگ فشر ایر لائنس کے مالک وجے مالیہ کو بار بار
ضابطہ کو نظر انداز کرکے اقتصادی مدد دینے میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ
اور ان کی حکومت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم کا براہ راست ہاتھ ہونے کا الزام
لگاتے ہوئے آج کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے سوال
کیا کہ اس معاملے میں ان کا کیا رول ہے۔بی جے پی کے ترجمان سمبت
پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں وجے مالیہ کے
ذریعہ ڈاکٹر من موہنس نگھ کو لکھے گئے دو خط اور مسٹر چدمبرم اور کمپنی کے
چیف فائنانشیل افسر روی کو لکھے گئے ایک خط کی نقل بھی پیش کی۔
ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ اب تک پوچھا جاتا تھا کہ مالیہ کو بینکوں سے قرض
دلانے کے پیچھے کون سے ہاتھ تھے لیکن اب واضح ہوگیا ہے کہ وہ ہاتھ ڈاکٹر من
موہن سنگھ اور مسٹر پی چدمبرم کے تھے۔